اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رشیا ٹو ڈے ٹی وی چینل کے نامہ نگار نے واضح کیا ہے کہ یورپ میں عیسائیت کا ریشو کمی کی طرف جا رہا ہے جبکہ دین اسلام اور مسلمانوں کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
اس چینل کے نامہ نگار ’’ Pali Bvykv‘‘ نے لندن سے برطانیہ میں اسلام کے تیزی سے پھیلنے کے بارے میں رپورٹ شائع کرتے ہوئے کہا ہے: اسلام ایسا دین ہے جو بہت تیزی کے ساتھ برطانیہ میں پھیل رہا ہے۔
اس نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں حالیہ سالوں ہوئی مردم شماری اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ آئندہ دس سالوں میں ممکن ہے برطانیہ کے اندر اسلام پہلا دین ہو جائے اور مسلمانوں کی تعداد عیسائیوں سے بڑھ ہو جائے۔
اس نامہ نگار کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس سالوں میں اس ملک میں مسلمانوں کی تعداد دگنی ہو گئی ہے اور اس وقت سب سے زیادہ نام جو لندن کے ہسپتالوں میں نومولود بچوں کے لیے انتخاب کیا جاتا ہے وہ ’’محمد‘‘ ہے۔
مسلمان سیاسی سماجی تجزیہ نگار محمد انصار کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں مسلمانوں کی عمروں کا اوسط ۲۶ سال ہے جبکہ عیسائیوں اور یہودیوں کی عمروں کا اوسط چھیالیس سال ہے اس وجہ سے مسلمان معاشروں میں جوان انرجی زیادہ پائی جاتی ہے جبکہ دوسرے معاشروں میں ایسا نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲